اہم خبریں

حکومت 2 سال کیلئے پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹرکا اعلان کرے،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(اے بی این نیوز) حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر شہرِ قائد کو تباہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم نے ناجائز طریقے سے نشستیں حاصل کیں جبکہ عید کے دنوں میں کراچی میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی انتہائی ابتر رہا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے ٹیکس وصولی عوام کی جیت پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں بلکہ 122 روپے فی لیٹر کمی کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور حکومت آئندہ دو سال کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کراچی کے لیے آج تک کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا، جس کے باعث شہر کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات، الیکشن کمیشن نے پرانا الیکٹورل رول بحال کردیا

متعلقہ خبریں