پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت سازی کا فارمولا طے نہ پاسکا، جوڑ توڑ جاری، سیاسی بیٹھکیں اور مشاورت آج بھی جاری رہے گی،، پی پی کا سی ای سی اجلاس آج پھر ہوگا،گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شراکت اقتدار سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا،،فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق

مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن پرہمارے پہلے دن سے تحفظات ہیں،بیرسٹرگوہر

چاروں صوبوں میں تحفظات ہیں، اجلاس میں بہت سی تجاویز آئیں، آج حتمی فیصلہ کریں گے، سابق صدر آصف علی زرداری کی صدارت کا عہدہ لینے کی بازگشت ،سابق صدرنے کہا ، پارٹی کے سینئر ممبران مشورہ دیں، ہمیں کس طرف جانا چاہیے، کیا کرنا چاہیے، کیا ہمیں صدارت، سپیکرشپ سمیت دیگر آفرز قبول کرنی چاہیے؟ ہمیں کہا گیا ہے وفاق اتحادی حکومت کا حصہ بنے تو بلوچستان میں آپ کی حکومت آجائے گی، پارٹی کی اکثریت اور بلاول بھٹو سمجھتے ہیں اپوزیشن جانا چاہیے تو بتائیں، ارکان سے رائے طلب ،،،اجلاس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان کی اکثریت ن لیگ سے اتحاد کی مخالف،، پارٹی مستقبل اور نوجوان قیادت کے مستقبل کو مدنظر رکھا جائے۔