حج،پاکستان کو سعودی عرب کا خاص مکتوب، جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن الربیعہ نے حج انتظامات سے متعلق وزیر مذہبی امور انیق احمد کی بہترین اور فعال کارکردگی پر ان کو مبارکباد پیش کی۔ آج بدھ کے روز سعودی سفارتخانہ کے ذریعے ملنے والے خط میں وزیر مذہبی امور انیق احمد اور انکی ٹیم کو ایوارڈ جیتنے پر باضابطہ مبارکباد پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جدہ میں منعقدہ عالمی حج کانفرنس کے موقع پر پاکستان حج مشن کوبہترین اور فعال حج مشن کا ایوارڈ پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری ،اب پاکستانی خواتین بغیر محرم کے حج کر سکیں گی،وزیرامورانیق احمد

سعودی وزیر حج نے اپنے مکتوب میں پاکستانی ہم منصب کو حجاج کیلئے خدمات کے معاہدات 25 فروری سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ پاکستان حجاج کی ٹرانسپورٹ، مکاتب، خوراک ، رہائش ، فضائی ٹکٹ اور دیگر خدمات کے معاہدات 25 فروری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن کے ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ خدمات کی فراہمی کی ذمہ دار کمپنیوں کے ساتھ سعودی ’’ای۔حج ‘‘ کے ذریعے تمام معاہدات بروقت مکمل کیے جائیں ۔ سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق نے خادمین حرمین شریفین کی سرپرستی میں پاکستانی زائرین کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔