اہم خبریں

پاکستان کے دشمنوں کا خاتمہ کریں گے،شہبازشریف کی دھماکوں کی مذمت

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر‎شہباز شریف نے قلعہ سیف اللّٰہ اورپشیں میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‎دہشت گرد پاکستانی قوم کو نہ خوفزدہ کر سکتے ہیں اور نہ ان کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں۔

بدھ کو ایک بیان میں‎شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہارِ افسوس کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔

سابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزیدپڑھیں:پشین کے بعد قلعہ سیف اللہ میں بھی دھماکہ ،8افراد جان کی بازی ہار گئے ،10 زخمی

انہوں نے کہاکہ‎دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں