راولپنڈی (اے بی این نیوز) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم آج ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا ایک ہزار واں میچ کھیل رہی ہے، ایک ہزارویں میچ میں شرکت اور اس کی کپتانی کرنا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پوری ٹیم کے لیے تاریخی موقع ہے، ہم اچھی پرفارمنس دینے اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم میں شاہین آفریدی بطور کپتان، صاحبزادہ فرحان، معز صداقت، بابر اعظم، غازی غوری وکٹ کیپر، سلمان علی آغا اور عبدالصمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر مشہور حکیم بابر کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا















