راولپنڈی (اے بی این نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، مجموعی طور پر پاکستان نے 36 ون ڈے میچز جبکہ آسٹریلیا نے 71 ون ڈےمیچز میں کامیابی حاصل کی۔
نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کا امکان،سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ















