قلعہ سیف اللہ ( نیوز ڈیسک) پشین کے بعد ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی دھماکہ،دھماکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے دفتر کے باہر ہوا جس میں8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں : پشین، انتخابی دفتر پرخود کش دھماکہ،20افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکےمیں 10 افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ۔ قبل ازیںپشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق خانوزئی میں پی بی 47 میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا تھا۔















