جعلی ووٹ بنانے کا منصوبہ،اختیار ولی کا پرویزخٹک پر الزام

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے حلقے این اے 33 پر ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھیج کر بتایا ہے کہ پرویز خٹک نے جعلی ووٹ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

خط کے متن کے مطابق دھاندلی کے لیے پرویز خٹک نے جدید اسکیننگ مشین لی ہوئی ہے، مشینوں کا استعمال پرویز خٹک 2021ء میں ضمنی انتخاب میں کر چکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام

نوشہرہ میں دھاندلی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، دھاندلی کو نہ روکا گیا تو الیکشن فراڈ تصور ہو گا۔