ایک خاص مقصد کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت لائی گئی تھی ، آفتاب شیر پاؤ

چارسدہ(نیوزڈیسک)قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت کی سیاست کو بانی پی ٹی آئی نے فروغ دیا۔ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، منتخب ہو کر بجلی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں ہمیں اسمبلیوں سے باہر رکھا گیا، کھوکھلے نعروں کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاص مقصد کے تحت بانی پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی، جس نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔

آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا، ہم بیروزگار نوجوانوں کے روزگار کا بندوبست کریں گے۔