Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

شہید بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کیلئے لڑتی تھیں،آصفہ بھٹو

سکھر(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماآصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ شہید بے نظیر بھٹو خواتین کے حقوق کیلئے لڑتی تھیں لیکن انہیں ہم سے چھین لیاگیا،شہید بی بی نے خواتین کی زندگی بہتر بنانے کے لئے دن رات ایک کیا، آپ لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں،ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بھوک اورغربت کاخاتمہ کریں گے،ہم وعدہ کرتے ہیں300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے،آپ کویوتھ کارڈ اورتنخواہوں میں اضافہ کریں گے،

ہفتہ کو سکھر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ے نظیرکی بیٹی ہوں جوغریبوں کی آوازتھیں، شہیدبی بی ہم سے چھین لی گئیں، اب میں اوربلاول عوام کی آوازبنیں گے،

انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کوتیرپرمہرلگاکربلاول اورپیپلزپارٹی کوکامیاب کرائیں،بلاول بھٹوآپ کیلئے کام کرینگے ، انہوں نے کہاکہ دوسری سیاسی جماعتیں امیروں کوامیر،غریبوں کومزیدغریب کررہی ہیں لیکن پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی،

مزیدپڑھیں:عوام تیرپرمہرلگاکربلاول کوکامیاب کرا ئے،آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو نے کہا کہ آپ لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں،ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بھوک اورغربت کاخاتمہ کریں گے،ہم وعدہ کرتے ہیں300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے،آپ کویوتھ کارڈ اورتنخواہوں میں اضافہ کریں گے،