پی ٹی آئی رہنماعمران امونامعلوم افرادکی فائرنگ سے قتل

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما کوعمران اموکو ایبٹ آباد میں فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا،

تفصیلات کےمطابق مقامی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملک پورہ کے سابق ضلع ناظم اور تحصیل ممبر کو جمعہ کو ان کی رہائش گاہ کے باہرنامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچی اور ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری روک دی

پولیس کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ ٹارگٹڈ حملہ تھا یا ذاتی دشمنی۔