راولپنڈی(نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل راولپنڈی انتظامیہ کو ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جس میں جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی جیل نے دھمکی آمیز کال آنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا، جیل پولیس کی جانب سے راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی جیل نے سی پی او راولپنڈی کو اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے خط لکھ دیا۔
لیٹر میں کہا گیا کہ جیل انتظامیہ کو گزشتہ روز افغانستان کے ایک نمبر سے کال موصول ہوئی ، کالر نے فون پر اڈیالہ جیل کو تین دنوں میں اڑانے کی دھمکی دی۔ کالر نے دھمکی دی کہ پانچ دہشتگرد مچھ جیل پر بھی حملہ کرچکے ہیں۔
توشہ خانہ کیس: عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 14، 14 سال قید کی سزا سنادی
ڈی آئی جی جیل نے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل انتہائی حساس ہیں اور یہاں اہم سیاسی شخصیات ہیں ،سیکورٹی بڑھائی جائے۔ لیٹر میں مزید کہا گیا کہ اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر ایلیٹ فورس کی جانب سے گشت بھی بڑھائی جائے، اڈیالہ جیل کے گردو نواح میں سرچ آپریشن بھی کئے جائیں۔
















