سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 9 مئی کے 12 مقدمات کے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف بھی 9 مئی کیسز کی سماعت جیل میں ہوگی۔

نومئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں تیز کرنے کافیصلہ

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو بھی جیل ٹرائل کے نوٹس جاری کردیے گئے۔