دوبڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماءفائرنگ سے جاں بحق

چمن(نیوزڈیسک)چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ سے اےاین پی رہنما ظہور احمد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے معین خان نامی کارکن زخمی ہوا، فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نےعلاقے کی ناکہ بندی کردی،
مزیدپڑھئے:انتخابات میں 13دن باقی، سیاسی دنگل عروج پر

دوسری جانب باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب خان جاں بحق ہوگئے۔