نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے،مریم نواز

نارووال(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نارووال کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ یہ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ بال اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی ہے، جلسہ اتنا بڑا ہے کہ لوگ اسٹیڈیم کے باہر تک موجود ہیں۔
نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں گھروں کو چلے گئے، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے۔ کل بانی ٹی آئی کو قومی راز افشاں کرنے پر 10 سال کی سزا ہوئی،
آج عمران خان کی اہلیہ کو بھی جیل بھیج دیا گیا، میں بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، میں کسی کی پریشانی پر خوش نہیں ہوتی، میں اپنی ماں کو لندن میں بیمار چھوڑ کر پاکستان آئی تھی۔مجھے میرے والد نواز شریف کے سامنے گرفتار کیا گیا، نواز شریف نے اس وقت کہا تھاکہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، جب انسان بے گناہ ہو تو قدرت بہادر بنا دیتی ہے، (ن) لیگ نظریاتی جماعت تھی اس لیے ظلم برداشت کر گئی، 5 ماہ کوٹ لکھپت جیل کی سزائے موت کی چکی میں رہی۔
نارروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ بال اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی ہے، جلسہ اتنا بڑا ہے کہ لوگ اسٹیڈیم کے باہر تک موجود ہیں۔
انہوں نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ نے نارووال کے لوگوں کی خوب خدمت کی۔

مزید پڑھئے:مریم نواز کیلئے ساڑھے 17تولے سونے کا تاج

مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں گھروں کو چلے گئے، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انجام کو پہنچ گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کل بانی ٹی آئی کو قومی راز افشاں کرنے پر 10 سال کی سزا ہوئی، آج عمران خان کی اہلیہ کو بھی جیل بھیج دیا گیا، میں بانی پی ٹی آئی کی بیوی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہوں، میں کسی کی پریشانی پر خوش نہیں ہوتی، میں اپنی ماں کو لندن میں بیمار چھوڑ کر پاکستان آئی تھی۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہاتھ چوری سے رنگا ہو تو ٹانگ پر پلاسٹر چڑھانا پڑتا ہے، آج چاروں طرف مکافات عمل کے شاہکار نظر آتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ملک میں شر پھیلانے کے لیے لایا گیا تھا، یہ تو شر پھیلانے کے لیے آئے تھے، الزامات لگاتے رہے
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مجھے میرے والد نواز شریف کے سامنے گرفتار کیا گیا، نواز شریف نے اس وقت کہا تھاکہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، جب انسان بے گناہ ہو تو قدرت بہادر بنا دیتی ہے، (ن) لیگ نظریاتی جماعت تھی اس لیے ظلم برداشت کر گئی، 5 ماہ کوٹ لکھپت جیل کی سزائے موت کی چکی میں رہی۔