اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش، گلگت بلتستان ، آزادکشمیر ،بالائی علاقوں میں برفباری شروع

اسلام آبا(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کی آئندہ دو دنوں کے دوران اسلام آباد اور پاکستان کے کچھ حصوں میں پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہےہواوں کی لہر پاکستان کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں۔آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ منگل کی شام،رات، بدھ اور جمعرات کو گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بدھ کو ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔سیاحوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ۔پنجاب اور بالائی سندھ کے چند میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔بدھ کو اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 07-09 ڈگری سینٹی گریڈ اور جمعرات کو 08-10 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہا۔تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند/سموگ چھائی رہی۔بارش (ملی میٹر):کشمیر: مظفرآباد (سٹی 10 اور ایئرپورٹ 05)، گڑھی دوپٹہ 04، کوٹلی 01خیبرپختونخوا: بالاکوٹ، مالم جبہ، پتن 04، کاکول 03، سیدو شریف 02بلوچستان: کوئٹہ، سمنگلی 02گلگت بلتستان: گوپس 01برف باری (انچ): مالم جبہ 02پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند/سموگ چھائی رہی۔کالام ملک کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ 07 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح کے وقت نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔