کراچی ،پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم پراختلافات

کراچی ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم پراختلافات،صوبائی صدرحلیم عادل شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شکایتی خط لکھ دیا،کہا اپنے حلقے کی یونین کونسل ہارنے والاخرم شیرزمان پارٹی کے فیصلے کررہاہے، ٹکٹوں کی بار بار تبدیلی نے الیکشن میں کامیابی کے عمل میں خلل ڈالا،بیشترامیدواروں نے اس خدشے پر مہم سست کی کہ انہیں دستبردارہونے کاکہاجاسکتاہے،صورتحال کافائدہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کوہورہاہے،سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا