2022ء میں ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں تھا، محمدزبیر

کراچی ( اے بی این نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ فروری 2022 میں ملک میں ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں تھا، عدم اعتماد کے ووٹ کے نتیجے میں حکومت لینے کے پانچ ماہ بعد پی ڈی ایم اتحاد حکومت تحیلی کر کے الیکشن کرانے جا رہا تھا، شہباز شریف کی تقریر تیار تھی، الیکشن میں جانے کا مطلب تھا کہ سب جانتے تھے کہ ڈیفالٹ نہیں ہوگا،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے پیچھے ہٹ چکی ہے،محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت بننے سے چند روز پہلے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ سائیڈ لائن ہوگیا تھا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پہلے سخت، پھر مفاہمتی اور اب اکنامک بیانیہ لے کر چل رہی ہے لیکن اکنامک کے بیانیے میں حالیہ 16 ماہ کی حکومت رکاوٹ ڈال رہی ہے،محمد زبیر نے کہاکہ جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تب ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں تھا۔ ہاں یہ درست ہے کہ پی ٹی آئی نے جاتے جاتے نازک مرحلے پر پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیں۔