الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے، جہانگیر ترین

ملتان ( اے بی این نیوز    )سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ الیکشن بھر پور طریقے سے لڑیں گےاور کامیابی حاصل کریں گے، 8 فروری کے بعد حلقے میں کام شروع کردیں گے، این اے 149میرا گھر ہے، جس کے ساتھ کھڑ ا ہوتا ہوں اسکا بھر پور ساتھ دیتا ہوں،بانی پی ٹی آئی کو کہہ کر تھک گئے تھے کہ گالم گلوچ نہ کرو،مہنگائی کو کنٹرول کرنا اولین فرض ہے،معیشت کو بہتر کرنا ہمارا پہلا کام ہوگا، بڑے ملک اپنی مضبوط معیشت کی وجہ سے ہیں، دیہی اور شہری حلقوں میں ایک جیسی عوام رہتی ہے، حلقوں میں عوام کے مسئلے ایک جیسے ہی ہیں،پانچ سال کیلئے حکومت آرہی ہے، جو کام کرے گی۔