ظلم و جبر کرنے والوں کی ایسی تیسی کر دیں گے، جہانگیر ترین

لودھراں(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین نے کہا ہے کہ لوگوں کو تھانہ کچہری کی سیاست سے نجات دلاؤں گا، ظلم و جبر کرنے والوں کی ایسی تیسی کر دیں گے۔ اقتدار میں آکرجنوبی پنجاب اور پاکستان کو مثالی بنائیں گے۔ آئی پی پی عوام کی خدمت کے لئے بنی ہے ۔اقتدار میں آکر ایسے کام کریں گے جس سے ملک اور عوام خوشحال ہونگے۔ملک مضبوطی سے چلے گا تو سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ایماندار اور سمجھدار لوگوں کے اوپر آنے سے معیشت ٹھیک ہوگی ۔معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان ترقی کریگا۔بیرون ملک اس لیے ترقی یافتہ ہیں کہ انکی معیشت مضبوط ہے۔لودھراں میں جلسے سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے صرف عوام کی خدمت کا شوق ہے، جنوبی پنجاب کو مثالی بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک مضبوطی سے چلے گا تو سب کچھ ٹھیک ہوگا، ایماندار لوگ اوپر آئیں گے تو معیشت ٹھیک ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان ترقی کرے گا، ہمارا منشور عوام دوست ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی پی پی عوام کی خدمت کے لئے بنی ہے ۔اقتدار میں آکر ایسے کام کریں گے جس سے ملک اور عوام خوشحال ہونگے۔ملک مضبوطی سے چلے گا تو سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ایماندار اور سمجھدار لوگوں کے اوپر آنے سے معیشت ٹھیک ہوگی ۔معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان ترقی کریگا۔بیرون ملک اس لیے ترقی یافتہ ہیں کہ انکی معیشت مضبوط ہے۔