پیپلز پارٹی ایسی قوت ہے کہ مل کر اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے،مولابخش چانڈیو

حیدرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اصل بات سیاسی اصول قائم رکھنا ہے، ملک میں سیاست کو بہت گندا کردیا گیا ہے۔ ایک بات مشترکہ ہے کہ پی پی کے خلاف اتحاد بنا ہے، پیپلز پارٹی ایسی قوت ہے کہ مل کر اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ پریس کلب حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے لفظ لاڈلے کی تعریف بیان کی اور کہا کہ لاڈلا انہیں کہتے ہیں جنہیں سہولیات کے ساتھ آگے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست کو بہت گندا کیا گیا، کچھ سیاستدان ایسے ہیں، جنہیں سیاستدان کہنا سیاست کی توہین ہے۔مولا بخش چانڈیو نے مزیدکہا کہ اچھی سیاست کرنا مشکل ہوگیا ہے، پتہ نہیں چلتا حقیقی سیاستدان کون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بات مشترکہ ہے کہ پی پی کے خلاف اتحاد بنا ہے، پیپلز پارٹی ایسی قوت ہے کہ مل کر اس کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔