Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں،عام آدمی کی زندگی آسان بنادینگے،سلیم بھٹی

لاہور(نیوزڈیسک)قومی محرومیوں کاخاتمہ عوامی لاڈلا بلاول بھٹو کرے گا، پیپلز پارٹی برسر اقتدارآکر ہرضلع میں یونیورسٹی قائم کرے گی۔محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے بلاول بھٹو کےعوامی معاشی معاہدہ کے خدوخال بیان کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید سے لیکر بلاول بھٹو تک ہر قائد نےقومی ترقی اور مستحکم خوشحالی کاراز تعلیم کو قرار دیا ہے کیونکہ علم کا حصول ہمارے نبی آکرالزماں حضرت محمد مصطفےﷺ نےہرمسلمان مرد وعورت پر لازم قرار دیا ہے، تعلیمی شعور جہاں ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے وہی معاشی، سماجی، اقتصادی ترقی کا راز بھی تعلیم میں پنہاں ہے، بھٹو شہید نے میٹرک تک تعلیم مفت قرار دی تھی جسے آمر مطلق نےختم کردیا۔سلیم بھٹی نےکہا کہ یپلزپارٹی سرکاری شعبہ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے شعبے اور بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک سرمایہ کاری کرے گی، سڑکوں، شاہراؤں، مواصلات صحت آبپاشی اور ذراعت میں پاکستان کے سرکاری شعبے کے انفرا اسٹرکچر کی سرمایہ کاری میں موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچاؤ پر خصوصی توجہ دے گی، غریب اور بے گھر بیوہ خواتین کو گھر بنا کر دئے جائیں گے اور انہیں باعزت روزگار مہیا کرنے کے لئے بینظیر انکم اسپورٹ کے پراگرام کے تحت نئے منصوبہ جات شروع کئے جائیں گے. بینظیر بھٹو انکم اسکیم کو ملک میں تعلیم عام کرنے کا ذریعہ بنایا جائیگا۔ کسان ہاری کارڈ کے ذریعہ ملک بھر میں کسانوں کوبہترین قسم کے بیج، ڈی اے پی اور یوریا کھاد جیسی ادویات، فصلوں کی مارکیٹنگ، آبپاشی کےلئے وافر پانی کی فراہمی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ کےلئے بہترین طریقہ کار کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔سلیم بھٹی نےمذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکرجنوبی پنجاب، بہاولپور، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت بلوچستان اور سندھ کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی، بہاولپور میں نئے اضلاع بھی بنائے گی اور 300یونٹ تک مفت بجلی کی سہولت بھی مہیا کرے گی، تعلیم اور صحت کی سہولتیں عام آدمی کے لئے مفت ہوں گی۔سلیم بھٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی خوشحالی کے پروگرام کو کامیاب بنا نےکےلئےبلاول بھٹوکےنامزدامیدواران قومی اور صوبائی اسمبلی کو ووٹ دیکر بلاول بھٹو کی نئے سوچ کو کامیاب کروائیں کیونکہ پیپلز پارٹی کا عوامی معاشی معاہدہ قومی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔