نوا ز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے،بلاول

نوشہروفیروز ( اے بی این نیوز   ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہاں پر آکر بہت خوشی ہوئی ہے،میں ایک بارپھرآج نوشہروفیروزآیاہوں،میں2018میں انتخابات کےسلسلے میں یہاں آیاتھا،میں لانگ مارچ کے وقت آیاتھاآپ نے ہمارابھرپوراستقبال کیاتھا،نوشہروفیروز کے عوام نے ہمیشہ پی پی کے ساتھ دیا،8فروری کوالیکشن ہورہے ہیں پیپلزپارٹی نےمجھے وزیراعظم کاامیدوارنامزدکیاہے،
میں آپ کےپاس پیپلزپارٹی کیلئے ووٹ مانگنےآیاہوں،نوا ز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے،ہم ا لیکشن میں سندھ کےعلاوہ وفاق سےبھی کامیاب ہوں گے،ہمارا منشور ملک کو مہنگائی سے نکالے گا،آپ مجھےوزیراعظم بنائیں میں10نکاتی منشورپرعمل کروں گا،نوشہروفیروزکے حوالےسےہمارے پاس بہت سے منصوبے ہیں،سیلاب سےنوشہروفیروزمیں بہت نقصان ہو،سیلاب کے دوران میں نےسندھ کےتمام اضلاع کادورہ کیا،متاثرین نےکہاہمیں گھربناکردیےجائیں،،ہم سیلاب متاثرین کیلئے20لاکھ گھربنانےکامنصوبہ شروع کریں گے،سیلاب متاثرین کوہم مالکانہ حقوق پرگھربناکردیں گے،ہم قائدعوام کےمنشورپرعمل کرتےہوئے آپ کوچھت فراہم کریں گے،میں نےوفاقی حکومت سےلڑکرسیلاب متاثرین کیلئے فنڈزاکٹھے کیے،آپ نے8فروری کوہمیں کامیابی دلانی ہے، 8فروری کو جیالا ہی وزیر اعظم بنے گا،ہم نےسندھ کےہرضلع میں یونیورسٹی بنانی ہے،ہم چاہتے ہیں مفت علاج کی سہولت عوام کوپہنچائیں،؎ہم نےسندھ بھرمیں مفت علا ج کی سہولیات فراہم کی ہیں،دل کے علاج کیلئے ہم نے جگہ جگہ ہسپتال بنائےہیں،پیپلزپارٹی کوجب حکومت ملی توقائدعوام نےغریبوں کوروزگارفراہم کیا،بینظیربھٹوشہیدنےاقتدارمیں آنے کےبعدلوگوں کوروزگارفراہم کیا،آج بھی پاکستان کےعوام کانعرہ روٹی،کپڑا اورمکان ہے،پیپلزپارٹی کے منشورکےمطابق ہم ملک کو مشکل سے نکالیں گے،آپ تیرپرڈھپےکانشان لگائیں تاکہ عوام کےمسائل حل ہو سکیں،میں چاہتاہوں آپ میرےنمائندے کوووٹ دے کرکامیاب کرائیں،آپ نےہمیں اکثریت دلوانی ہے تاکہ ہم اقتدارمیں آسکیں،ہمیں آپ نےپچھلے الیکشن سےزیادہ سیٹیں دلوانی ہیں۔