این اے 118سے حمزہ شہباز، 119 سے مریم نواز میدان میں اترینگی

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے ٹکٹ جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف اور این اے 119 سے مریم نواز کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 120 سے ایاز صادق اور این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔علاوہ ازیں این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔