Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

دیکھو دیکھو کون نظر آیا، بلاول بھٹو کا لطیف کھوسہ کو دیکھ کر قہقہہ

اسلام آ باد (نیوزڈیسک ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سپریم کورٹ کے دروازے پر اپنے پرانے پارٹی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ سے ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے داخلی دروازے پر پہنچے تو ان کی ملاقات پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ سے ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے ہوئے اور لطیف کھوسہ کو دیکھ کر بلاول نے قہقہہ لگا کر کہا “دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا”۔ بلاول بھٹو زرداری اور لطیف کھوسہ نے ایک دوسرے کا مختصرا حال احوال پوچھا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور لطیف کھوسہ بھی بلاول بھٹو کر دیکھ کر مسکراتے رہے۔