سب تیار ی پکڑیں،انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے،سب تیار ی پکڑیں،الیکشن کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے،چاہیے اقوام متحدہ سے قرارداد پاس کروالیں انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے ، پیپلز پارٹی نےحیدر آباد اور کراچی کا انتخابات جیتا ہے امید ہے عام انتخابات میں بھی کراچی عوام پیپلزپارٹی کو موقع دیں گے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے بتائے چیف جسٹس کی بات میں زیادہ وزن ہے یا کچھ سینیٹرز کی بات پر ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی دور میں کراچی نے ترقی کی ہے ،بیروگاری، مہنگائی کا مقابلہ پیپلزپارٹی ہی کر سکتی ہے ۔ انتخابی نشان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم سے تلوار چھینی گئی تو ہم نے تیر پر الیکشن لڑا ،اب تیرپر الیکشن لڑ رہے ہیں ، بلا تو الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرست میں شامل ہی نہیں لیکن پی ٹی آئی کی خواہش پر اسے شامل کیا گیا ۔ انہوں نے عوام جو بھی فیصلہ کرے گی ہم مانیں گے، اگر بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے ،پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو وہ اس ملک کو فاشسٹ ریاست بنا دے گی ۔ انہوں نے اب ہمارے پاس موقع کہ ہم اپنے مستقبل کو درست کریں، آمریت میں
ہمیشہ انصاف کا قتل ہوتا ہے ۔