انتقال کر جانیوالے پرائمری ٹیچر کی الیکشن میں ڈیوٹی لگا دی گئی

ٹھٹھہ (نیوزڈیسک)ٹھٹھہ میں کچھ عرصے قبل انتقال کر جانے والے پرائمری ٹیچر کی الیکشن میں ڈیوٹی لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریننگ میں غیرحاضر رہنے پر متوفی ٹیچر عمر شیخ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ کراچی ٹرانسفر ہونے والے سینئر ٹیچر عمر جوکھیو کو بھی ٹریننگ میں نہ آنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات منعقد ہوں گے، عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔