مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

شجاع آباد(اے بی این نیوز) پنجاب میں دھند کا راج،مسافر کوچ اور کیمیکل سے بھرے لوڈرٹرک میں تصادم ہوا،جس کے باعث آگ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔خوفناک حاثہ قصبہ مڑل کے قریب پیش آیا، زور دار تصادم کے باعث ٹرک میں آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آ کر ڈرائیو موقع پر ہی جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں سوار 10 افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے