بشری بی بی کی خاص ملاقاتوں کا علم نہیں، لطیف کھوسہ

راولپنڈی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے وکیل اور رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی خاص ملاقاتوں کا علم نہیں، تصدیق تردید نہیں کرسکتا، بانی پی ٹی آئی کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کی مداخلت نہیں چاہتے۔بانی چیئرمین پرعزم ہیں اور چاہتے ہیں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے، وہ کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کی مداخلت نہیں چاہتے، اور جمہور پر یقین رکھتے ہیں اور ووٹ ہی کے ذریعے معاملات کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ سینئر ترین سیاستدان شاہ محمود قریشی کے ساتھ بد سلوکی کی گئی اور دوبارہ گرفتار کیا گیا، 9 مئی سے اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا اور وہی کیسز بنا کر گرفتاری ڈال دی گئی۔لطیف کھوسہ نے الزام عائد کیا کہ پہلے ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، اور اب ان کی جانچ پڑتال میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، اس دوران تجویز وتائید کنندگان کو گرفتار کیا گیا، یہ الیکشن کمیشن پر دھبہ ہے، نگران حکومت کیا اس طرح کے فراڈ انتخابات کرائے گی۔