مظفرآباد (نیوزڈیسک) آزاد کشمیر میںموسمیاتی تبدیلی کے باعث خطے میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مظفرآباد میں درجہ حرارت بڑھنے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہونے لگے ۔ مختلف بیماریاں بھی پھوٹنے لگیں۔ آزاد کشمیر بھیشدید موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہونے لگا۔، آبادی کے پھیلاؤ اور جنگلات کے کٹاؤ کی وجہ سے سرسبز علاقے حیرت انگیز طور پر کم ہونے لگے ۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہونےکے باعث بارشوں میں کافی حد تک کمی ہونے لگی۔جبکہ گرمی میں اضافہ ہورہا ہے، سرسبز علاقے بنجر ہونے لگے جس کے باعث علاقے کا قدرتی حسن بھی ماند پڑنے لگا ۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غذائی بحران جنم لینے لگا۔ غذائی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ چشمے تک خشک ہو نے لگے، آزاد جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگل رہے ہیں، کئی سالوں سے ندی نالے خشک اور دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہونے لگی ۔آزاد کشمیر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے آبادی اور ماحولیات پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔