بلدیاتی نظام کو فعال کرنے کے بجائے حکومت نے فوج ظفرموج کو اکھٹا کرلیا، سردار تنویر الیاس خان

پانیولہ(اے بی این نیوز)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی منزل ہے ہمیں اپنی مسلح افواج اور ملکی اداروں پر ناز ہے اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں جنکے خلاف حکومتی رویہ چنداں سود مند نہیں پونچھ انقلابیوں کی سرزمین ہے آزادکشمیر کی سیاست اور تحریک آزادی میں غازی ملت سردار ابراہیم خان کلیدی کردار کے حامل ہیں اگر کام کرنے دیا جاتا توآزادکشمیر کی تقدیر بدل دیتا مگر ووٹ کے تقدس کا خیال بھی نہ رکھا گیاآزادکشمیر میں قادیانت سر اٹھا رہی ہے جسے ہم سب نے ملکر روکنا ہوگا بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی عدم فراہمی اور اختیارات تفویض نہ کرنا باعث افسوس و مزمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ سردار پیلس میں پونچھ اور باغ سے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا جن میں بلدیاتی نمائندوں علماء وکلاء پونچھ باغ کے عوام حلقہ پانچ پونچھ کے کارکنوں اور خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل تھی سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مقدمہ کشمیر کا بنیادی فریق پاکستان ہے اور آزادکشمیر اولیاء کرام کی سرزمین ہے جسپر قادیانت کو پروان نہیں چڑہنے دیں گے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نامساعد حالات میں کروایا جنہیں فنڈز فراہم کرنے کے بجائے وزراء کی فوج ظفر موج بھرتی کر دی گئی جو ریاست کے خزانے پر بوجھ ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں پہلے کابینہ بننے میں طویل وقت لگا اب پورٹ فولیو مسلہ بنا ہوا ہے ہم نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے جس سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی امید ہے اقتدار کبھی بھی میری منزل نہیں رہا بلکہ ہمیشہ عوامی خدمت کو نصب العین سمجھا جسے آئیندہ بھی جاری رکھوں گا ایک ممبر کشمیر کونسل بارہ ممبران اسمبلی کے ووٹوں سے بنتا ہے جنکے ووٹوں کی بے توقیری نہیں ہونے دیں گے انہیں ممبران سینٹ کا درجہ ملنا چاہئیے سادات کرام کی تعظیم ایمان کا حصہ ہے اور اپنی افواج پر ناز ہے کشمیری وہ بہادر قوم ہیں جنہوں نے ایک اذان کے بوران بائیس جانوں کی شہادت کا نذرانہ پیش کیا غازی ملت سردار ابراہیم خان کی رہائشگاہ پر قیام پاکستان سے قبل قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے جن لازوال رشتوں کی بنیاد رکھی تھی ان پر کشمیری قوم آج بھی قائم ہے انہوں نے کہا کہ میں ملک پاکستان کا سپاہی ہوں جس نے سرکار سے ایک پیسہ نہیں لیا سیاحت کے فروغ اور آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ و معاشی اعتبار سے خود کفیل بنانے درود پاک سے تقریبات کے آغاز کی بات کی جو بعض شخصیات اور قادیانت کو فروغ دینے والوں کو پسند نہ آئی میرا تعلق بھی غازی ملت سردار ابراہیم خان سردار خالد ابراہیم خان اور شہیدوں غازیوں کی دہرتی سے ہے جنہیں اپنی آئینی مدت بھی پوری نہیں کرنے دی گئی ہم حسینی ہیں صبر و استقامت سے اپنے امور انجام دیں دیں گے آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ کون درست سمت پر تھا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے رہبر ہیں جنہیں پنجاب سے بڑھکر مراعات دینا چاہتا تھا معلمین قرآن کو ان کی تعلیم کے مطابق مراعات اور عزت و احترام میری ترجیحات میں شامل تھا ریاست کو زرعی اعتبار سے خود کفیل بنانا صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی میرا نصب العین تھا مگر عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا ہمارے اس حلقے سے پونچھ کی پہلی خاتون جو میری چچی بھی ہیں براہ راست ووٹ سے اسمبلی ممبر بنیں جو باعث اعزاز ہے ہم حکومت میں رہیں یا نہ رہیں عوامی حقوق ریاستی تشخص اور ملکی سلامتی بقاء استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا عوام جلد انقلابی تبدیلیاں محسوس کریں گے انیس جولائی کو پونچھ ڈویژن کے صدر مقام راولاکوٹ میں تاریخی استحکام پاکستان ریلی کاانعقاد کیا جائے گا۔