کھوئی رٹہ پریس کلب کے نومنتحب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری، بلدیاتی نمائندوں کا بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی، چوہدری رفیق نیئر

کھوئیرٹہ( اے بی این نیوز) وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ،سمال انڈسٹریز کارپوریشن و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد سپریم کورٹ اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوام کو بااختیار بنانے کی کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے،بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے جس کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے،کھوئیرٹہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گا ،پریس فاونڈیشن کو مالی طور پرمزید مضبوط بنایا جائیگا تاکہ صحافیوں کی زیادہ سے زیادہ فلاح و بہبود ہو سکے،پانچ فروری کو یوم یکجہتی کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں نے بے مثال اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا جس کا مقبوضہ کشمیر ایک مضبوط پیغام گیا وہ منگل کے روز کھوئیرٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے وحید اکرام بھٹی ،شوکت کھوکھر،اظہر ملک ،ساجد چوہدری ،عامر کھوکھر نے بھی خطاب کیا جبکہ شوکت علی ملک الیکشن کمشنر نے آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کی طرف سے عہدیداروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔ معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نئیر نے کھوئی رٹہ پریس کلب کے نومنتحب عہدیداران ،صدر اظہر ملک، سینئر نائب صدر محمدطارق ڈار ،نائب صدر محمد جمیل تبسم، جنرل سیکرٹری ساجد علی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مناظر ہاشمی،سیکرٹری اطلاعات نثار اعظم ،سیکرٹری،مالیات،حنیف اعوان سے حلف لیا،اور تمام ممبران کو مبارکباد دی،تقریب حلف برداری سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نئیر کا ممبران پریس کلب نے ہار پہنا کر والہانہ استقبال کیا اس موقع پر چوہدری محمد رفیق نئیر نے صحافیوں کو درپیش مشکلات کا زکر کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کے حل اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں کو بروئے لائیں گے،حلف برداری کی تقریب میں سیاسی،سماجی،مزہبی،وکلا،ادیب دانشور کالم نگار سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری رفیق نئیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی جلد ملے گی پوری قوم کی طرف سے پانچ فروری کو یوم یکجہتی منانے سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ہم پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔ معاون خصوصی چوہدری رفیق نئیر نے کہا کہ کھوئی رٹہ پریس کلب نے بہترین تقریب کا انعقاد کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جنرنلسٹس کالونی سمیت صحافیوں کے تمام مسائل کے جلد حل کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تقریب میں واصف علی واصف نے سیف ملوک کے اشعار سنائے جبکہ آخر میں مقبوضہ کشمیر،ترکیہ و شام میں زلزلے،پشاور دھماکے کے شہدا کے لئے دعا مغفرت کی گئی