غزہ جنگ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی، چین

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ المیہ ختم کرانے کیلئے عالمی برادری کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ تنازع میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں شہریوں کا مکمل تحفظ اور انسانی امداد بڑھائی جائے۔