سری نگر(نیوزڈیسک) کشمیریوں نے ہندوستان کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں ہندوستان ہمارے حقوق نہیں دے سکتا تو ہمیں پاکستان جانے دے۔ یہاں بچے بنا پانی اور کھانے کے بھوکے مر رہے ہیں۔ ہمیں کوئی ضرورت نہیں ایسے ملک کی جہاں ہم پر اتنے ظلم ہوں۔مظاہرین کے مطابق بھارت نے تین دن سے پورے علاقے کو بند کرکے رکھا ہے، کہیں بھی جانے نہیں دے رہے ۔















