اہم خبریں

حزب اللہ کا میزائل حملہ،سرکاری ملازمین سمیت 21 اسرائیلی زخمی ، 1 کی حالت تشویشناک

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے میزائل، مارٹر حملے میں 21 اسرائیلی یہودی زخمی ہوگئے جن میں سے 1 کی حالت تشویشناک ہے ۔ کچھ متاثرین الیکٹرک کارپوریشن کے ملازمین ہیں جو بجلی کی لائنوں کی مرمت میں مصروف تھے ۔دوسری جانب اسرائیلی ڈیفنس فورسز کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد حزب اللہ کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی ۔گزشتہ روز بھی لبنان سے حزب اللہ کے ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل حملے میں کم از کم 14 اسرائیلی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک اور حملے میں مینارا کی شمالی کمیونٹی کے قریب مارٹر سے 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔حزب اللہ کے میزائل نے سرحد کے قریب ڈویف کے شمالی علاقے کے قریب متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ متاثرین میں سے کچھ اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن کے ملازمین تھے جو لبنان سے پچھلی آگ سے تباہ ہونے والی بجلی کی لائنوں کی مرمت کیلئے پہنچے تھے۔آئی ڈی ایف کے مطابق لبنان سے مارٹر مارٹر داغنے والے دو مزید سیلز مینارا اور یرعون کی کمیونٹیز کے قریب آکر لگے۔ مینارا واقعے میں سات فوجی اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں کو اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے حملے کے مقام سے ایک محفوظ علاقے میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے ذریعے ان کا علاج کیا جا سکتا تھا،زیو میڈیکل سینٹر کا کہنا تھا کہ اسے ڈویو حملے کے زخمیوں میں سے 14 موصول ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، اور باقی کو ہلکے زخم آئے۔ مارٹر حملے میں زخمی ہونے والے مزید چار فوجیوں کو بھی زیو لے جایا گیا۔ حیفہ کے رمبم ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مزید تین متاثرین موصول ہوئے جن میں اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے نگرانی کا سامان نصب کرنے والے فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں