واشگنٹن (نیوزڈیسک)امریکی ٹک ٹاکر میگن رائس نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کے مضبوط ایمان سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر میگن رائس کے اسلام قبول کرنے کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ٹک ٹاکر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ۔















