ریاض(نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاہےکہ ہم غزہ پر جنگ کو مسترد کرتے ہیں،ہم یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ کا محاصرہ ختم اور انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں،اجلاس میں ترکیہ اور ایران کے صدور سمیت دیگر رہنما شریک ہیں،مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہ اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کررہاہے۔اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاکہ م غزہ پر جنگ کو مسترد کرتے ہیں،سعودی ولی عہدنے کہاکہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ کا محاصرہ ختم اور انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔















