اہم خبریں

جنوبی افریقہ، ڈاکوؤں نے وزیر ٹرانسپورٹ کو گارڈز کی موجودگی میں لوٹ لیا

کیپ ٹاؤن (نیوزڈ یسک) ڈاکووں نےجنوبی افریقہ کی خاتون وزیر ٹرانسپورٹ کو گارڈز کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ، وزیر ٹرانسپورٹ نے پارلیمنٹ کمیٹی کو بتایا کہ یہ ایک بہت تکلیف دہ اور افسوناک واقعہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ ان کے گارڈز کی موجودگی میں پیش آیا جس کا ذکر انہوں نے پارلیمنٹ میں بھی کیا۔مذکورہ وزیراین 3 ہائی وے پر اپنے گارڈز کے ساتھ سفر کررہی تھیں کہ گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوا، اس دوران وہ گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں اورگارڈز ٹائر تبدیل کرنے لگا کہ 3 نامعلوم نقاب پوش ڈاکو بھی حملہ آور ہوگئے، گن پوائنٹ پر موبائل فون سمیت دیگر ضروری اشیا لوٹ لیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں گن پوائنٹ کے واقعات بہت عام اور رواں سال بڑے پیمانے پر فائرنگ کے کئی واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں