اہم خبریں

دبئی ،پولیس ہیکرز اور آن لائن فراڈ کرنیوالوں کیخلاف ان ایکشن ، 43افراد گرفتار

دبئی(نیوزڈیسک)دبئی پولیس آن لائن فراڈ کرنیوالوں اور ہیکرز کیخلاف میدان میں آگئی ، دبئی پولیس کا بڑا آپریشن شروع، دورن آپریشن 43 افراد گرفتار جبکہ20 افراد کے وارنٹ جاری کردیئے۔دبئی پولیس کا ہیکرز اور آن لائن فراڈ کرنیوالوں کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا اعلان کیا ہے ۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 43 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 20 کی شناخت اور وارنٹ جاری کردیئے۔دبئی پولیس کے مطابق ہیکرز 36 ملین ڈالر کا فراڈ کرچکے ، ملزمان سے چوری شدہ بھاری رقوم بھی برآمد کروالی ہے ، ہیکرز مختلف کمپنیوں، بینک کی خط و کتابت ہیک کر کے فراڈ کرتے رہے۔گرفتار افراد سے لگژری گاڑیاں اور مہنگے فن پارے بھی برآمد کرکے ضبط کرلئے گئے۔

متعلقہ خبریں