اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا،امریکا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ تنازع ختم ہونے کے بعد غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کیا جائے، یہ واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ یہ یقینی بنانا چاہیے کہ مغربی کنارے سے دہشت گردی کا کوئی خطرہ پیدا نہ ہو، تنازع کے اختتام پر عبوری حکومت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے مطابق بدھ کوپریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ابھی یا جنگ کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے۔