ایران، منشیات بحالی مرکز میں آگ بھڑک اُٹھی،27 افراد ہلاک

تہران(نیوزڈیسک) ایران میں منشیات بحالی کے مرکز میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 27 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گیلان صوبے کے شہر لنگرود میں واقع ایک طبی مرکز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جہاں 40 افراد زیر علاج تھے۔ آتشزدگی کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔