اہم خبریں

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی انٹونی بلنکن کی ملاقات ، فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی مسترد

عمان (نیوزڈیسک)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے عمان میں امریکی ہم منصب انٹونیبلینکن کی اہم بیٹھک،۔ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافہ روکنے پر تبادلہ خیال ۔ ۔سعودی وزیر خارجہ نے فلسطینیوںکی جبری نقل مکانی واضح طور پر مسترد کردی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب شہریوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے یا ان کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرنے والے بنیادی ڈھانچے اور اہم مفادات کو متاثر کرنے کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ملاقات میں خادم حرمین شریفین کے سفیر برائے اردن نائف السدیری، وزارت خارجہ برائے سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر سعود الساطی، ڈائریکٹر جنرل نے بھی شرکت کی، پریس کانفرنس میں بلینکن نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں استحکام کے حصول کے لیے کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، ہم نہیں چاہتے کہ یہ تنازع خطے کے دیگر محاذوں تک پھیل جائے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مختلف نقطہ نظر کے باوجود جنگ کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم نے یرغمالیوں کو رہا کرنے اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو فلسطینی عوام یا ان کے مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں