اہم خبریں

جرمنی،ہیمبرگ ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال، 27 پروازیں منسوخ

جرمنی (نیوزدیسک) ہیمبرگ ایئرپورٹ بند، پروازیں منسوخ کردیں ۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایئرپورٹ میں مسلح شخص داخل ،انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایئرپورٹ بند کردیا ،متعدد پروازیں منسوخکردیں۔ہفتہ کی شام ایک مسلح شخص تیز رفتار گاڑی کے ساتھ ایئرپورٹ کے ممنوعہسکیورٹی علاقے میں داخل ہوا تو انتظامیہ نے فوری طور پر ایئر پورٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔عالمی رپورٹس کے مطابق مسلح شخص کی بیوی نے کچھ وقت قبل پولیس سے ممکنہ طور پر بچوں کے اغوا بارے بھی رابطہ کیا تھا۔ جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ایئرپورٹ حکام نے جہازوں کی روانگی اور آمد عارضی طور پر روک دی۔ ایئرپورٹ پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث 27 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں