یرو شلم ( اے بی این نیوز )امریکی وزیر خا رجہ کا دورہ اسرائیل، نیتن یاہو نے عارضی جنگ بندی کا امکان رد کردیا،، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا غزہ میں جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے ،،اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کا واحد حل دو ریاستی قیام ہے،امریکی وزیر خارجہ عرب ممالک کے 5 وزرائے خارجہ سے بھی آج ملاقات کریں گے،، عرب ہم منصبوں سے ملاقات اومان میں ہو گی،،ملاقات کرنے والوں میں فلسطینی نمائندے سمیت اردن، مصر، سعودی عرب، یواے ای اور قطر کے وزرائے خارجہ شامل ہیں،،عرب ممالک کے وزرائے خارجہ انٹونی بلنکن کو مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو درپیش خطرات سے آگاہ کریں گے















