القسام بریگیڈ کا اسرائیلی جوہر ی تنصیبا ت پر راکٹوں سے حملہ، خطرے کے سائرن بج گئے

تل ابیب(نیوزڈیسک) مزاحمتی فلسطینی تنظیم حماس القسام بریگیڈ نے اسرائیلی خفیہ جوہری تنصیبات پر راکٹوں سے حملہ کردیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹ حملے کے بعد ایریز اور نیتیو ہاسارا میں سائرن بج گئے۔ ٹوئٹر (ایکس) پر عبرانی ذرائع سے حاصل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہاڑوں کے درمیان واقعے جوہری تنصیبات کے قریب دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ دیمونا شہر میں اسرائیل کی خفیہ جوہری تنصیبات ہیں، واقعہ غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی غزہ سمیت فلسطینی علاقوں میں شدید بمباری سے مزید سینکڑوں شہید ہوگئے ، ایلون مسک نے غزہ میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کردی جس کے بعد غزہ سے دنیا کا رابطہ بحال ہونا شروع ہوگیا۔