اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ،انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، جمائمہ خان

لندن (نیوزڈیسک) سابق اہلیہ چیئرمین پی ٹی آئی جمائمہ خان نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر افسوس کرتے ہوئے پیغام دیا کہ مشرق وسطیٰ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ،انسانی جانوں کے ضیائع پر دکھ ہے۔ میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں دونوں اطرف ہلاکتیں افسوسناک ہیں ۔دونوں فریقوں کو تباہ کن نقصان اٹھانا پڑا۔ جمائمہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میں اس تنازعہ میں بے گناہ انسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔‘اپنے مختصر لیکن بامعنی ٹوئٹ میں جمائمہ نے جو لکھا ’دونوں کی مذمت‘ اس کے معنی یہی بنتے ہیں کہ اسرائیلی افواج یا فلسطین کے گروہ میں سے جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔ جمائمہ نے اپنے بیان میں کسی ملک کی طرف جھکاؤ کے بجائے انسانیت کے ساتھ کھڑے رہنے کو ترجیح دی ہے۔

متعلقہ خبریں