لندن(نیوزڈیسک)پاکستان ہاؤس لندن میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا گیا اور حضورﷺ پر درود و سلام پیش کیا گیا۔پیر کوہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی شریک حیات ڈاکٹر سارہ نعیم نے پاکستان ہاؤس لندن میں ماہ ربیع الاول اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک روح پرور محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا۔محفل میلاد النبیﷺ کے اس اجتماع میں برٹش پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس تقریب میں حضور نبی اکرمﷺ پر درود و سلام پیش کیا گیا اور روح پرور نعتوں کے ذریعے آپﷺ کی رحمت، شفقت اور انسانیت سے محبت کے فضائل کو اجاگر کیا گیا۔















