اہم خبریں

افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے 2ہزار500 افراد ہلاک،متعدد زخمی

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد2ہزار500 ہو گئی، سینکڑوں عمارتیں ملبے کاڈھیر بن گئیں،نظام زندگی بری طرح متاثر۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھی افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ،بحالی کی کوششوں کیلئے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کا اندازہ لگایا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں