Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 5 سال قید کی سزا سنا دی

تہران (نیوز ڈیسک)ایران میں عدلیہ نے سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک عدالت نے فائزہ ہاشمی رفسنجانی کے خلاف الزامات پر غور کرنے کے لیے سماعت کی اور فائز ہ کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

اس سے قبل تہران میں انقلابی عدالت کی پندرہویں شاخ کی ابتدائی عدالت نے فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ سرگرمیوں کے جرم کے ارتکاب پر 6 ماہ قید اور سیاسی، ثقافتی اور صحافتی سرگرمیوں سے 5 سال کی پابندی عائد کی تھی۔ یاد رہے 59 سال کی فائزہ ہاشمی رفسنجانی اصلاح پسند “بلڈنگ کیڈرز” پارٹی کی رکن ہیں۔ 012 میں بھی فائزہ کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اکبر ہاشمی رفسنجانی کو 1979 میں انقلاب کی فتح کے بعد اس دور کی سب سے نمایاں ایرانی شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے 1989 سے 1997 کے درمیان ملک کی صدارت سنبھالی۔ وہ اعتدال پسند گروہ سے وابستہ تھے اور مغربی ممالک اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے حامی تھے۔