اہم خبریں

اسرائیل فلسطین کشیدگی،امریکا کا محمود عباس اور اسحاق ہرزوگ سے رابطہ،حملوں کی مذمت

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے رابطہ کیا اور خطے کی تمام قیادت سے حملوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق انٹونی بلنکن نے کہا مغربی کنارے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔ سکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیر خارجہ ایلی کوہن سے بھی رابطہ کیا اور حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انٹونی بلنکن کا اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کے لیے امریکہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ۔۔ انٹونی بلنکن کی مصری وزیر خارجہ سامح شوکری کے ساتھ بھی بات چیت۔۔ انٹونی بلنکن کی قیام امن کے لیے مصری قیادت کی جاری کوششوں کی تعریف کی ۔

متعلقہ خبریں